احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ سکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع

احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ سکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع

لاہور ( خبرنگار ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈی جی احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردیں۔نیب نے احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے ان کی بطور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپس مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے، نیب لاہور نے الزامات کی تصدیق کے لیے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا جس میں احد چیمہ کے دور میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تعداد کیبارے میں پوچھا گیا ہے۔دوسری جانب نیب نے احد چیمہ، نجی کمپنی کے کنٹریکٹر شاہد شفیق اور دیگر 2 ملزمان کا چوتھی مرتبہ 14 روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر انہیں احتساب عدالت کے روبرو پیش کردیا۔نیب ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لائی جب کہ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

احد چیمہ،تحقیقات

مزید : صفحہ اول