عوام مرضی کا چینل نہیں دیکھ سکتے ، بات نہیں کر سکتے ، کیا انہیں اندھا ، بہرا کر دیا جائے ؟ مریم نواز

عوام مرضی کا چینل نہیں دیکھ سکتے ، بات نہیں کر سکتے ، کیا انہیں اندھا ، بہرا ...

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ووٹ بنک مسلم لیگ (ن) کا ہے‘ عوام اپنی مرضی کا چینل نہیں دیکھ سکتے‘ بات نہیں کرسکتے کیا عوام کو اندھا اور بہرا کردیا جائے؟ منگل کو مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ووٹ بنک مسلم لیگ (ن) کا ہے لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کا ووٹ نہیں جارہا۔ عوام اپنی مرضی کا چینل نہیں دیکھ سکتے اپنی مرضی کی بات نہیں کرسکتے کیا عوام کو اندھا اور بہرا کردیا جائے؟ ۔

مریم نواز

اسلام آباد/لندن (آئی این پی)سابق وزیراعظم محمو نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پر ایک مرتبہ پھر ہسپتال منتقل کردیا گیا،مریم نواز نے تصدیق کرتے ہوئے قوم سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کردی جبکہ نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کیلئے (آج ) بدھ کی صبح لندن روانہ ہونگے ۔۔منگل کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تصدیق کی کہ میری والدہ بیگم کلثوم نواز کو ایک مرتبہ پھر ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔قوم میری والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ دعائیں اثر رکھتی ہیں۔اللہ تعالی دعائیں قبول فرماتا ہے ۔آپ سب کا شکریہ ۔دوسری جانب ترجمان شریف خاندان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ (آج ) بدھ کی صبح لاہور سے لند ن روانہ ہونگے ۔واضح رہے کہ کلثوم نواز طویل عرصے سے علیل ہیں تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر ان کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔

لندن جائینگے

مزید : صفحہ اول