سعودی عرب نے شام میں فوجی دستے بھیجنے کا عندیہ دے دیا

سعودی عرب نے شام میں فوجی دستے بھیجنے کا عندیہ دے دیا

ریاض (مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے فوجیوں کو بھیج سکتا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے تحت سعودی دستوں کو شام بھیجا جاسکتا ہے۔ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ’شام کا بحران جب سے شروع ہوا ہے تب سے ہم فوجی دستوں کو شام بھیجنے کے حوالے سے امریکا سے رابطے میں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یہ خیال سابق امریکی صدر براک اوباما کے سامنے بھی پیش کیا تھا۔

سعودی عرب

مزید : صفحہ اول