پاکستان سے عمرہ پر جانے والوں کیلئے بائیومیٹرک اور دو ہزار ریال کی شرط ختم نہ ہو سکی

پاکستان سے عمرہ پر جانے والوں کیلئے بائیومیٹرک اور دو ہزار ریال کی شرط ختم نہ ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حکومت کی عدم دلچسپی ،پاکستان سے عمرہ پر جانے والوں پر بائیو میٹرک کی شرط ختم نہ ہو سکی اور نہ ہی دو ہزار ریال کی،ترکی اور مصر عوامی دباؤ اور باہمی مذاکرات سے فائدہ اٹھا چکے ہیں حکومتی رد عمل سامنے نہ آنے پر سعودی حکومت نے پاکستان سے جانے والے حج2018ء کے عازمین کے لیے بھی بائیو میٹرک کی شرط لازمی رکھنے کی تجویز دے دی ہے ،دلچسپ امر یہ ہے 925روپے لے کر پاکستان میں جو فنگر پرنٹس لیے جا رہے ہیں جدہ اور مدینہ ائیر پورٹ پر دوبارہ فنگر پرنٹس دینا پڑتے ہیں ،پاکستان میں دئیے گئے فنگر پرنٹس کا سعودی عرب کے ائیر پورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان سے جانے والے دو لاکھ عازمین کو بھی اعتماد کے دفاتر میں خوار ہونا پڑے گا وزارت مذہبی امور کے بھی ایک لاکھ 10ہزار کے قریب عازمین کو خود اعتماد کے دفاتر میں جانا پڑے گا۔

مزید : صفحہ آخر