سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ کمپنی کا حج آرگنائزر کو خصوصی پیکیج دینے کا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عازمین حج کو گزشتہ 8 سال سے نئی بسیں فراہم کرنے والی سعودی ٹرانسپورٹ کمپنی فاروق جمیل خوقیر نے حج2018ء میں پاکستان سے جانے والے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کو 2018ء ماڈل کی بسیں فراہم کرنے کے لیے پاکستانی حج آرگنائزر کو خصوصی پیکج دینے کا اعلان کر دیا ،جنرل منیجر مسٹر یاسر جستینیہ نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ8سال سے ہم سرکاری سکیم کےVIPحجاج اور حج مشن پاکستان کے علاوہ تمام ممالک کے عازمین کونئے ماڈل کی بسیں فراہم کر رہے ہیں ،2018ء ماڈل کی نئی بسیں بیڑے میں شامل کی گئی ہیں،پاکستانی حج آرگنائزر کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق مکہ،مدینہ،مشاعر کے لیے بسیں دستیاب ہوں گی اس کے لیے جدہ،مکہ میں ہمارے دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پیکیج