سرکاری سکیم کے عازمین کو 4ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ آج ہو گا

سرکاری سکیم کے عازمین کو 4ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری سکیم کے عازمین کو 4ارب روپے کی سبسڈی دی جائے یانہ دی جائے بقیہ سرکاری سکیم کے کوٹہ کی قرعہ اندازی کب کرنی ہے اہم فیصلوں کی منظوری آج وفاقی کابینہ میں دئیے جانے کا امکان ،وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی طرف سے 10فیصد ٹیکس کے نفاذ کے بعد سرکاری سکیم کے عازمین کے لیے 35ہزار روپے فی حاجی کے حساب سے سرکاری خزانے سے4ارب روپے کی سبسڈی دینے کی سمری وزیر اعظم کو بھیج رکھی ہے ،وزیر اعظم نے خود فیصلہ کرنے کی بجائے سارا معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کا حکم دیا ہے آج کابینہ کے اجلاس میں دوسری سرکاری سکیم کی قرعہ اندازی اورپرائیویٹ سکیم کے حج کوٹہ کی تقسیم کے فارمولہ سمیت 80سال سے اوپر والوں اور3سال سے درخواستیں دینے والوں کے حوالے سے فیصلے کا امکان ہے ۔
فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -