ضلع جہلم کی یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے ضلع جہلم کی یونین کونسل ساؤوال کے چیئرمین شفقت بلال اور وائس چیئرمین جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئے جبکہ چیئرمین کی نشست پر عبدالغفور اور وائس چیئرمین کی نشست پر مظفر اقبال کو کامیاب قرار دے دیا۔ پنجاب میں 85 بلدیاتی نشستیں بھی خالی قرار دے دیں گئیں ،یہ نشستیں عہدیداروں کے مستعفی ہونے یا اموات کی وجہ سے خالی ہوئیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے یونین کونسل ساؤوال جہلم کے چیئرمین شفقت بلال اور وائس چیئرمین جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئے جبکہ چیئرمین کی نشست پر عبدالغفور اور وائس چیئرمین کی نشست پر مظفر اقبال کامیاب قرار دے دیئے گئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں لاہور ، ملتان ،فیصل آباد،گجرانوالہ،چنیوٹ اور دیگر علاقوں کی 85 بلدیاتی نشستیں بھی خالی قرار دے دیں ۔یہ نشستیں عہدیداروں کے مستعفی ہونے یا اموات کی وجہ سے خالی ہوئیں ۔