لٹیرے شریف خاندان کا ٹھکانہ جیل اور مقدر رسوائی ہے، طاہر القادری

لٹیرے شریف خاندان کا ٹھکانہ جیل اور مقدر رسوائی ہے، طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء الحق کے مہرے اور منتخب وزرائے اعظم کے خلاف سازشوں میں شریک رہنے والے نااہل نواز شریف لکھی ہوئی تقریر پڑھ کر کس کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں؟ وہ ذہن نشین کر لیں اللہ نے ان کی دراز رسی کھینچ لی، اب تک جتنی تذلیل ہوئی یہ ابتداہے، پاکستان کو لوٹنے والے شریف خاندان کا ٹھکانہ جیل اور مقدر ذلت و رسوائی ہے، یہ آئین وقانون کا تقاضا اور خلق خدا کا مطالبہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مایوس اور’’فرسٹریٹڈ ‘‘نواز شریف کا بیانیہ امپورٹڈ اور ملک میں انتشار پھیلا کر چار دہائیوں پر پھیلی ہوئی خاندانی لوٹ مار کے فیصلوں اور سزاؤں سے بچنا ہے، ماڈل ٹاؤن میں 100لوگوں کو گولیاں مارنا اور 14کو شہید کرنا کون سی جمہوریت اور حق حکمرانی ہے؟ قاتل نوازشریف آئندہ الیکشن کی بجائے لوٹ مار کا حساب دینے کی فکر کریں۔ قومی ڈاکو قومی امور پر قوم کا وقت ضائع مت کریں، ووٹ کو عزت دینے کی آڑمیں سپریم کورٹ کے خلاف شرمناک مہم چلانا کون سے ووٹ کی عزت ہے؟ لٹیری اشرافیہ کے جرائم سے عدلیہ نے 30سال صرف نظر کیا،حیرانی ہے کہ ان مجرموں کو اتنی چھوٹ کیوں ملی؟ بروقت نوٹس لے لیا جاتا تو قوم آج فتنہ اشرافیہ کی زد پر نہ ہوتی۔
طاہرالقادری

مزید :

صفحہ آخر -