خواجہ آصف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
لندن(صباح نیوز) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات کی لندن میں ہونیوالی اس ملاقات میں تجارت سرمایہ کاری تعلیم و ثقافت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی بورس جانسن نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ملاقات میں پاک بھارت تعلقات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو ہوئی خواجہ آصف نے برطانوی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی بورس جانسن نے دو ملکی مذاکرات کے اگلے مرحلے کے موقع پر پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی۔
خواجہ آصف