دفترخارجہ نے یاتریوں کوخالصتان معاملے پراکسانے کے بھار تی الزامات مستردکردئے

دفترخارجہ نے یاتریوں کوخالصتان معاملے پراکسانے کے بھار تی الزامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) دفترخارجہ نے ان بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ پاکستان بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کی کوششیں کررہا ہے۔ منگل کو ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ بھارت اس قسم کے بے بنیاد الزامات سے جان بوجھ کر سکھ یاتریوں کے دورے کے حوالے سے نیا تنازع پیدا کررہا ہے جو اس وقت بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حقائق کو مسخ کرکے بیان کرنا غیراخلاقی اور افسوسناک رویہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر سے ہندو اور سکھ یا تریوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -