یونین کونسلوں کے فنڈزایم این ایزو ایم پی ایزکو دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فیصلہ کا حکم

یونین کونسلوں کے فنڈزایم این ایزو ایم پی ایزکو دینے کیخلاف درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے یونین کونسلوں کے فنڈز ایم این ایز اور ایم پی ایز کو دینے کے خلاف دائر درخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فیصلے کے لئے بجھوا تے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے چیئر مین معین الدین سمیت دیگر 19 چئیر مینوں کی درخواستوں پر سماعت کی حکومت کے خلاف عدالت چیئرمین معین الدین سمیت دیگر 19 چیئرمینوں نے داد رسی کے لئے رجوع کیا تھا درخواستوں میں خادم اعلی پنجاب کے "صاف ساتھ پروگرام " کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

مزید : صفحہ آخر