بھرتیوں پر پابندی، پنجاب حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت جواب طلب

بھرتیوں پر پابندی، پنجاب حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت جواب ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کی طرف سے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کے خلاف دائر پنجاب حکومت کی درخواست پر الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت کو18اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پرالیکشن کمشن کی طرف سے لگائی گئی پابندی کے باوجود چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کے لئے اشتہار جاری کرنے کے خلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عامر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں نئی بھرتیوں پر پابندی کے باوجود اشتہار جاری کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل شمائل پراچہ نے نشاندہی کی کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار 16 اپریل کو ریٹائرڈ ہوئے ،حکومت نے الیکشن کمشن کی پابندی کے باوجود بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا، وکیل کے مطابق انتخابات سے قبل بھرتی کے لئے اشتہار دینا الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی بھرتی کے لیے جاری اشتہار کالعدم قرار دیا جائے۔

بھرتیاں پابندی

مزید : صفحہ آخر