ممنوعہ بور کے اسلحہ پرمٹ کی تجدید پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ممنوعہ بور کے اسلحہ کے پرمٹ کی تجدید پر پابندی کے خلاف دائردرخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیاہے اور درخواست مزید کارروائی کے لئے جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دی ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے سید رضا حیدر سمیت دیگر اسلحہ ڈیلرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کی تجدید پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔
ممنوعہ بور اسلحہ