فراڈ کیس: اداکارہ سلومی رانا کی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع

فراڈ کیس: اداکارہ سلومی رانا کی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں نامزد اداکارہ سلومی رانا کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے فریقین کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔جسٹس شہرام سرور نے اداکارہ سلومی رانا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔مخالف فریق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ سلومی رانا نے 18 اگست 2017 ء کو اوورسیز پاکستانی خاتون صغراں خانم نامی خاتون سے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 25ہزار روپے پر مکان کرائے پر لیا جس کا کرایہ نامہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کروایا گیا تاہم اداکارہ نے 20 لاکھ کا جعلی گروی نامہ تیار کر کے مکان پر قبضہ کر لیا ہے،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے ،ماتحت عدالت سلومی رانا کی درخواست ضمانت خارج کر چکی ہے ،وکیل نے الزام لگایا کہ اداکارہ کے خلاف لاہورکے مختلف تھانوں میں8 فراڈ کے مقدمات درج ہیں جس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے اداکارہ کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیاہے، سلومی رانا کے وکیل انوارلحق پنوں مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے ،عدالت نے سلومی رانا کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت پردلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔
سلومی رانا

مزید :

صفحہ آخر -