بیگناہ شہری کو تحویل میں رکھنے پر ڈی جی نیب آج عدالت طلب

بیگناہ شہری کو تحویل میں رکھنے پر ڈی جی نیب آج عدالت طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تفتیش میں بے گناہ ہونے والے شہری کو دوماہ سے نیب کی تحویل رکھنے پر ڈی جی نیب کو آج18اپریل کو طلب کرلیاہے۔جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر یحیی چیمہ نے دلائل دیئے،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہری زاہد محمود کو نیب نے تفتیش میں بے گناہ قرار دیدیا تھا ،اس کے باوجود نیب نے زاہد محمود کو دو ماہ سے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے یہ نشاندہی بھی کی کہ ڈی جی نیب کو متعدد درخواستیں دی لیکن ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ،عدالت شہری زاہد محمود کو رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت شہری کو نیب نے اپنی حراست میں رکھا ہوا؟پراسکیوٹر نیب عدالت کو اپنے دلائل سے مطمئن نہ کرسکے جس پر عدالت نے ڈی جی نیب کو آج طلب کرلیاہے۔

نیب؍ جواب طلب

مزید : صفحہ آخر