عدلیہ مخالف نعرے بازی پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

عدلیہ مخالف نعرے بازی پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیئے جانے والے فیصلے کے خلاف شاہراہ دستور پر عدلیہ مخالف نعرے بازی کرنے اور سڑک بلاک کرنے پرمسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے صدر ساجد اعوان،چوہدری رفیق، چوہدری اختر اور رکن صوبائی اسمبلی تحسین جواد سمیت دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ زیر دفعہ 148/149،228/188اور 341ت پ درج کیا گیا ہے،13اپریل کو عدالتی فیصلے کے بعد احتجاج کا مقدمہ 15اپریل کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر