جسٹس (ر) جاوید اقبال آج پی اے سی اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے
اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال آج (بدھ کو) پارلیمینٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بند کمرے کے غیر معمولی اجلاس کی کاروائی کے دوران نیب کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گے جبکہ سیکریٹری ہاؤسنگ و تعمیرات سے بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کے بارے میں بھی بریفنگ طلب کر لی گئی ہے تفصیلات کے مطابق نیب اور وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی کارکردگی پر خصوصی بریفنگ کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آج غیر معمولی اجلاس ہو گا چیئرمین نیب ٹیم کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے نیب کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے ایجنڈے کے مطابق چیئرمین نیب کو بدعنوانی کے مقدمات کی تفتیش و تحقیقات اور ریفرنسز دائر کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے اسی طرح زیر التواء مقدمات اور وصولیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے