وزیر اعظم آج دولت مشترکہ کے 25ویں سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

وزیر اعظم آج دولت مشترکہ کے 25ویں سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (آج)بدھ کو لندن میں شروع ہونے والے دولت مشترکہ کے 25 ویں سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’ایک مشترکہ مستقبل کی جانب‘‘ رواں دواں ہے۔ پاکستان تنظیم کے بانی ارکان میں سے ہے ٗاس وقت دولت مشترکہ کے ملکوں کی تعداد53 ہے اور اس میں تمام براعظموں اور مختلف رنگ و نسل کے ملک شامل ہیں۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ آخر