پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ٹوئٹر سروس تکنیکی وجوہات کی بنا پرمعطل رہی

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ٹوئٹر سروس تکنیکی وجوہات کی بنا پرمعطل ...

نیویارک(آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس اچانک معطل ہوگئی۔ٹوئٹر کی سروس پاکستان، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک میں معطل ہوگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے نیوز ویک نے اپنی خبر میں کئی صارفین کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی سروس متعدد ممالک میں معطل ہوگئی۔پاکستان میں صارفین نے جیسے ہی شام کے 7 بجے کے بعد ٹوئٹر چلانے کی کوشش کی تو کمپنی کی جانب سے صارفین کو پیغام موصول ہوا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ویب سائٹ کی سروس معطل ہے۔فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کتنے ممالک میں کتنی دیر تک معطل رہی۔

ٹوئٹر

مزید : صفحہ آخر