سوئی ناردرن گیس کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

سوئی ناردرن گیس کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

لاہور(خبرنگار)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین نے احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رکھا اور گیس کمپنی کے ہیڈ آفس سمیت ریجنل دفتر میں دو گھنٹے تک ہڑتال کی ۔ اس موقع پر ایمپلائز یونین کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں میاں فہیم ارشد، رانا وقار احمد، ذیشان خان اور دیگرنے حکومت سے مطالبہ کیا گیس کمپنیوں کو چھوٹے چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ اور حکومت نے جب تک فیصلہ واپس نہ لیا۔ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

گیس ملازمین ،احتجاج

مزید : صفحہ آخر