بھارت کسی صورت مسئلہ کشمیر حل نہیں کرنا چاہتا، فاروق حیدر

بھارت کسی صورت مسئلہ کشمیر حل نہیں کرنا چاہتا، فاروق حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین، لارڈ وزیر اور عبدالرشید ترابی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعجاز محمد، ظہور خان، چوہدری دلپذیر، راجہ تاج خان، راجہ سکندر ، محسن بادی، زیر کیانی، اظہر سٹالوی سمیت ودیگر نے شرکت کی۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کسی بھی صورت میں کشمیر کے مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہتا۔ اس لئے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر لانا ہو گا پھر ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ایک موقع دیا ہے اکٹھے ہونے کا اس لئے 18 اپریل کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے اور دنیا کو نریندر مودی کا مقروہ چہرہ دکھائیں گے۔ چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کانفرنس کے موقع پر سب بھارت کے خلاف ایک ہیں اور احتجاج میں سب اکٹھے ہوں گے یہ ایک اچھا اور مضبوط پیغام کشمیر کے حوالے سے دنیا کو جائے گا ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کشمیر کے مسئلے کی آواز اٹھانے کے لئے موثر ملک ہے پریس کانفرنس میں شرکا نے عہد کیا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔
فاروق حیدر

مزید :

صفحہ آخر -