احسن اقبال دو روزہ کاؤنٹر ٹیررازم کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال منگل کو دو روزہ کاؤنٹر ٹیررازم کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ انسداد دہشت گردی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور دنیاکو پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔
احسن اقبال