لندن ،دولت مشترکہ ممالک کانفرنس پر کشمیریوں کا احتجاج ،ریلی نکالی ،بھارت کیخلاف نعرے

لندن ،دولت مشترکہ ممالک کانفرنس پر کشمیریوں کا احتجاج ،ریلی نکالی ،بھارت ...

لندن(صباح نیوز)لندن میں جاری دولت مشترکہ ممالک کی کانفرنس میں مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور بھارت حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔مظاہرے میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ کشمیر ی تنظیموں کی خواتین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو کے ساتھ زیادتی پر مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ریلی بھی نکالی۔ مظاہرین قاتل قاتل مودی قاتل،قاتل قاتل بھارت قاتل کے نعرے لگاتے رہے۔ٹیلیفون کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی نے کہاکہ شرمناک بات یہ ہے جس قاتل شخص کو مغربی ممالک ویزا نہیں دیتے تھے وہی شخص آج ان کا خاص مہمان بن رہا ہے۔ خواتین اور بچوں نے پارلیمنٹ اسکوائر پر بھارتی وزیراعظم کے خلاف دھرنا بھی دیا۔

لندن،احتجاج

مزید : کراچی صفحہ اول