کانگو،حکومت نے کرپٹ اور جعلی ڈگریاں رکھنے والے 256مجسٹریٹس کو گھر بھیج دیا

کانگو،حکومت نے کرپٹ اور جعلی ڈگریاں رکھنے والے 256مجسٹریٹس کو گھر بھیج دیا

کنشاسا(آئی این پی) کانگو کی حکومت نے 256 مجسٹریٹس کو کرپشن میں ملوث ہونے اور قانون کی جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں معطل اور فارغ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے وزیر انصاف ایلکس تھمبو نے مقامی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر جوزف کابیلا نے 256 مجسٹریٹس کو قوائد و ضابط کی خلاف ورزی پر فارغ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ کل 256 میں سے بیشتر کو معطل اور بعض کو فارغ کردیا گیا تاہم دو میں سے ایک مجسٹریٹ نے استعفیٰ دے دیا جبکہ دوسرے کو ریٹارئرڈ کردیا گیا۔کانگو میں تقریبا 4 ہزار مجسٹریٹس موجود ہیں۔وزیر انصاف نے کہا کہ عدلیہ میں پیسہ بنانے والوں کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے، جن لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی وہ عدلیہ میں ایڈونچر کے قائل تھے اور قانون کی باقاعدہ ڈگری حاصل کیے بغیر مجسٹریٹ بنے اور من پسند فیصلے کی مد میں خطیر رقم وصول کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بعض مجسٹریٹ بچ نکلے ہیں تاہم واضح رہے کہ ایسا قانون متعارف کرایا جائے گا جس سے مخلص اور ایماندار مجسٹریٹ کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول