ایم کیو ایم منتشر قومی موومنٹ میں تبدیل ہوچکی ہے،ناصر شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنا منتشر قومی موومنٹ کا وتیرہ بن گیا ہے، پہلے وہ اپنے کرتوت دیکھیں پھر دوسروں پر بات کریں۔ ۔گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دس بسیں شہر کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چلائی جارہی ہیں۔ باقی 650 بسیں آرہی ہیں جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کی قلت پر قابو پایا جاسکے گا۔ سندھ میں ہر سال باردانہ کا معاملہ پیدا ہوتا ہے ہم کاشتکاروں کو سبسڈی دیتے ہیں۔ حکومت تمام گندم خرید نہیں سکتی صرف بیس سے تیس فیصد گندم خریدتی ہے ماضی میں عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عدالتیں لگتی تھیں۔ اس طرح کا فیصلہ عدلیہ کو پہلے کرنا چاہیے تھا ہم عدلیہ مخالف بیانات پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو زبان وہ( راشد شاہ)استعمال کرتے ہیں ہم نہیں کر سکتے۔ مجھے نہیں لگتا کہ انکے بیان کے پیچھے انکی قیادت یا کسی اور کا ہاتھ ہے بلکہ یہ بیان انکی اپنی شرارت ہے۔