سندھ اسمبلی: خرم شیر زمان کی تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار

سندھ اسمبلی: خرم شیر زمان کی تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ توانائی میں چوبیس ہزار کروڑ روپے روپے کی بے ضابطگی کی نشاندہی سے متعلق تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خرم شیرزمان نے تحریک التوا پیش کی تو وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے اسکی مخالفت کی اور کہا کہ یہ معاملہ تحریک التوا کے طور پر سندھ اسمبلی میں پیش نہیں کیا جاسکتا تحریک التوا کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں لگائے گئے انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کے پاس ہے وہاں اس پر بحث ہوگی خرم شیرزمان بدستور بولتے رہے انہوں نے کہا کہ آج نثار کھوڑو صاحب بڑا دل کریں اور مجھے تحریک التوا پیش کرنے دیں تاہم نثار کھوڑو نے تحریک کی مخالفت کی جس کے بعد اسپیکر آغا سراج خان درانی نے تحریک التوا پر رائے شماری کروائی اور اسے مسترد کردیا۔