پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 20 اپریل کو صوابی کا دورہ کرینگے

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 20 اپریل کو صوابی کا دورہ کرینگے

صوابی ( بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 20 اپریل کو صوابی کا تفصیلی دورہ کرینگے ،اس دوران وہ صبح 11 بجے یونیورسٹی آف صوابی کے اکیڈمک اینڈ ایگزامنیشن بلاک بعد ازاں بام خیل میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح ،اُتلہ ڈیم کا معائنہ اور صوابی میں ممبر شپ کیمپ کا دورہ اور تین بجے صوابی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، سپیکر اسدقیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ صوابی کیلئے تمام تر تیاریاں عروج پر ہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ ضلع بھر سے کارکنان کثیر تعداد میں عمران خان کے جلسے میں شرکت کرکے یہ ثابت کریدنگے صوابی تحریک انصاف کا گڑھ ہے اور رہے گا ،انہوں نے کہا کہ باچاخان میڈیکل کمپلیکس کا درجہ بڑھانے ،یونیورسٹی آف صوابی اور وویمن یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر ،ٹوپی اور باجا میں سپورٹس کمپلیکس ،نبی کے مقام پر پی اے ایف کے تعاون سے ایجوکیشن سٹی کا قیام تحریک انصاف حکومت کی تاریخی کارنامہ ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول