پارا چنار ،بم دھماکہ میں زخمی اہلکار شہید
پاراچنار(نمائندہ پاکستان) شمالی وزیرستان کے کھجوری چیک پوسٹ کے قریب ایف سی کی گاڑی پر بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک ایف سی اہلکار شرافت طوری شہید ہو گیا دھماکے میں نو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پندرہ اپریل کو شمالی وزیرستان کے کھجوری چیک پوسٹ کے قریب ایف سی گاڑی پر دہشت گردوں نے بم حملہ کیا تھا جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار نو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے تھے جنہیں علاج کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا تھا جن میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے سپاہی شرافت طوری ولد قسمت علی زخموں کے تاب نہ لاتے ہو جام شہادت نوش کر گئے جبکہ دیگر زخمی ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے پیواڑ میں سپرد خاک کیا گیا۔