انصاف کی فوری فراہمی میں وکلاء برادری کا کلیدی کردار ہے :عنایت اللہ

انصاف کی فوری فراہمی میں وکلاء برادری کا کلیدی کردار ہے :عنایت اللہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) سینئر وزیر بلدیا ت خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ بینچ اور بار لازم اور ملزوم ہے ۔ وکلاء عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو اپنا شغار بنائے۔ وطن عزیز میں آئین اور قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے۔ ملک پر 37سال سے زیازہ فوجی آمروں نے حکومت کی ۔ پاکستان کا مقدمہ ایک وکیل نے لڑا۔آئینی جد و جہد کے بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا ۔ ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے وطن عزیز گوناگوں مسائل و مشکلات کا شکار ہے ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے تقریب خلف برداری سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظرخان ، ضلع ناظم فہد اعظم ، نائب ناظم حاجی مصور شاہ ، تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی ، نائب ناظم ڈاکٹر الطاف ، اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد ، ایڈیشنل اے سی عمر رشید خان ، تنگی اور شبقدر بار کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے علاوہ سینئر وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ دریں اثناء سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے بار کے نو منتخب کابینہ سے خلف لیا ۔ تقریب خلف برداری سے خطاب کر تے ہوئے عنایت اللہ خان نے کہاکہ بینچ اور بار لازم اور ملزوم ہے ۔ وکلاء عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو اپنا شغار بنائے۔ وطن عزیز میں آئین اور قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے۔ ملک پر 37سال سے زیازہ فوجی آمروں نے حکومت کی ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا مقدمہ ایک وکیل بانی پاکستان محمد علی جناح اورمفکر پاکستان علامہ اقبال نے لڑا �آئینی جد و جہد کے بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا ۔ ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے وطن عزیز گوناگوں مسائل و مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل اور بقا کیلئے مشترکہ جدو جہد کی ضرورت ہے ۔ این ایف سی ایوآرڈ اور اٹھارویں ترمیم پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے صوبوں کو ان کے جائز حقوق نہیں دئیے جا رہے ہیں۔ پاکستان توانائی کے ذخائر سے مالا مال ہونے کے باوجود عوام بجلی جیسے نعمت سے محروم ہے ۔ جب تک پارلیمنٹ اور عدلیہ آزاد نہیں ہو گی قانون کی بالا دستی کا تصور ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کیا کریں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور عوام کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے لئے 10لاکھ کے گرانٹ کے ساتھ وکلاء کیلئے چیمبر اور فلٹر یشن پلانٹ کی بھی منظوری دے دی ۔ تقریب سے نو منتخب صدر مجیب الرحمان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید امجد علی نے بھی خطاب کیا ۔ وکلاء کی طرف نو منتخب صدر مجیب الرحمان ایڈوکیٹ نے سینئر وزیر عنایت اللہ کو حسن کارکر دگی پر شیلڈ پیش کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول