موجودہ حالات میں بے لاگ احتساب ملک و قوم کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے :سراج الحق

موجودہ حالات میں بے لاگ احتساب ملک و قوم کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے :سراج الحق

جندول (نمائندہ پاکستان) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بے لاگ احتساب ملک و قوم کی ترقی کیلئے بہت ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حقیقی احتساب کیا تو قوم ان کیساتھ کھڑی ہوگی ۔جندول کے دور آفتادہ علاقہ ٹانگے شاہ میں تحصیل ناظم سعید احمد باچہ کی سربراہی میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے پل کے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ نظام کی تبدیلی کا کوئی پروگرام ہی نہیں بلکہ وہ سٹیٹسکوں کو تقویت دے رہے ہیں اور ان کا مقصد صرف کرسی حاصل کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں غریب عوام کیلئے کوئی جگہ نہیں اس لئے امریکی ریمنڈیوس اور اس کے بعد کرنل جوزف نے شہریوں کو گاڑی سے کچل کر قتل کیا مگر انہیں کوئی سزا تک نہیں دی جا سکی۔انہوں نے کہا کہ پختون نیشنلزم مسائل کا حل نہیں بلکہ لسانی اور علاقائی تعصب سے پاکستان کو دو ٹکڑے کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخواہ کے حقوق کی جنگ لڑینگے اور مرکزی حکومت سے بجلی کا خلاص منافع حاصل کر کے صوبہ میں بجلی کا نظام درست کرائے گے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 2018میں لوڈشیڈنگ خاتمہ کا اعلان کیا تھا مگر اپنا وعدہ ایفاء نہ کیا جس کی وجہ سے عوام اذیت ناک زندگی گذارتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ صرف سی پیک روڈ نہیں چاہتے بلکہ اقتصادی زون بھی چاہتے ہیں انہوں نے اس منصوبہ کے تحت دیر تا تاجکستان روٹ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے معاشی مسائل کا حل پاک افغان تجارتی روٹ پر ہے اس لئے بنشاہی کا روٹ کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے جاینگے۔تقریب کے دوران امیر جماعت اسلامی دیر لوئر مولانا اسد اللہ ، ضلع نائب آمیر و ڈسٹرک ممبر، رفع اللہ جان ایم پی اے اعزاز الملک افکاری ، تحصیل امیر نجم اللہ، نائب ناظم بشیر الحق، ضلعی کونسلرملک احمد شاہ ، ڈسٹرک ممبر رحیم شاہ پاچہ، مولانا عمران، نذیر الرحمان ، تحصیل کونسلر ابراھیم و دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب کے بعد امیر جماعت اسلامی نے ناظم ویلیج کونسل صدبر کلی ملک حضرت کی مرحوم بہن ، مرحوم خضر حیات ، ڈاکٹر سربلند خان کے مرحوم والد سلطنت خان ، روزمین خان کے مرحوم بھائی اور مختلف علاقوں میں دیگر مرحومین کی فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول