مردان میں جماعت اسلامی کے دو روزہ اجتماع کی تیاریاں مکمل

مردان میں جماعت اسلامی کے دو روزہ اجتماع کی تیاریاں مکمل

مردان (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے رہنما اور تحصیل کونسل کے نائب ناظم مشتاق سیماب نے کہاہے کہ جماعت اسلامی مردان کادوروزہ اجتماع عام اسلامی پاکستان کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے اور اس میں 20ہزار کارکن شرکت کریں گے۔وہ 21پریل سے شروع ہونے والے دو روزہ اجتماع عام کے حوالے سے منعقدہ ضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام رسول،سیکرٹری اطلاعات منظور الحق،عما اکبر،سعید اختر ،کامران عادل اور دیگر بھی موجود تھے۔ مشتاق سیماب نے کہاہے کہ موجود ہ سیاسی حالات کے تناظر میں یہ اجتماع کارکنوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کارکن اجتماع میں بھر پور شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں اور یہاں سے رہنمائی حاصل کر کے انتخابی مہم میں جت جائیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی قیادت ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے اور سینٹ کے انتخابات میں اس کے غریب ارکان اسمبلی نے ثابت قدم رہ کر دنیا کو دکھا دیا ہے کہ کوئی مائی کا لعل انکی ضمیر کا سودا نہیں کرسکتے اور یہی وہ درویش ہے جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ اجتماع میں خواتین کے لئے پردے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہیاور21اپریل سہ پہر تین بجے سے اجتماع کا آغاز ہو گا جبکہ مرکزی امیر اتوار کے دن خطاب کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول