بٹ خیلہ ،جماعت اسلامی کے سرکردہ خاندان درجنوں ساتھیوں سمیت گوجر قومی مومنٹ میں شامل

بٹ خیلہ ،جماعت اسلامی کے سرکردہ خاندان درجنوں ساتھیوں سمیت گوجر قومی مومنٹ ...

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )گلوشاہ سخاکوٹ میں جماعت اسلامی کے سرکردہ خاندان سمیت درجنوں آفراد نے گوجر قومی مومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس سلسلے میں فضل رحمان عرف خان کاکا کے رہائش گاہ واقع گلو شاہ میں ایک اجتماع منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان گوجر قومی مومنٹ کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گوجر تھے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے سرکردہ کارکن فضل رحمان عرف خان کاکا ، غوث الرحمان ، شفیق احمد ، شہرت خان ، آمان خان ، شہزادہ خان ، عالمزیب خان ، اعتبار خان ، تور خان ، عطاء الرحمان ، خان بہادر ، بہرام خان اور احسان اﷲسمیت درجنوں آفراد نے گوجر قومی مومنٹ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الحاج زرین خان گوجر نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کی بڑی گوجر قوم آپس کے رنجشوں کے باعث مسائل سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ گوجر قوم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے حقوق کے لئے متحد ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلوشاہ سخاکوٹ میں جن لوگوں نے زمینیں خریدیں ان کے ساتھ ان کے حقوق کے لئے مل کر جدوجہد کرینگے کیونکہ زمینیں خریدنے کے باوجود یہ لوگ مسائل سے دوچار ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول