ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میڈ ڈاکٹرز کی ہڑتال بلا جواز ہے ،پن

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میڈ ڈاکٹرز کی ہڑتال بلا جواز ہے ،پن

چارسدہ(بیورو رپورٹ) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(پن) نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ڈاکٹر معمولی ایشوزکو جواز بنا کر غریب مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات سے محروم نہ کریں، ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ اس حوالے سے پن کا ایک اجلاس ضلعی صدر نفیس اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سٹی صدر منصور کوثر، ضلعی جنرل سیکرٹری طاہر آمین ، فنانس سیکرٹری سرورشاہ اور جاوید خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کی ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ڈپٹی کمشنر منتظر خان کی کوششوں اور اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے شرکا ء نے کہاکہ ضلع کی سطح پر چارسدہ ہسپتال سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانا ڈپٹی کمشنر کی کامیاب حکمت عملی کا زندہ ثبوت ہے ، ڈپٹی کمشنر منتظر خان دن رات محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں ، ان کی دلچسپی کی وجہ سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز علاج کم اور ہڑتال زیادہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب مریض مشکلات سے دو چار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے آئے روز ہنگاموں اور ہڑتال کا نوٹس لیں اور انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے