صوابی ،نرسز ایسوسی ایشن کی ہسپتال میں علامتی ہڑتال جاری

صوابی ،نرسز ایسوسی ایشن کی ہسپتال میں علامتی ہڑتال جاری

صوابی (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسی ایش کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی میں علامتی احتجاج جاری ہے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امجدعلی جدون ،،فنانس سیکرٹری فوزیہ خان ،صدر صابر محمد ،نائب صدر بخت معراج ،ایڈیشنل سیکرٹری سعید اقبال اور پریس سیکرٹری کرن نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نرسنگ سٹاف کیلئے ٹائم سکیل کا تعین ،سکیل وائز ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری ،ری اسٹرکچرنگ ،رسک الاؤنس ،2015 کا اعلان کردہ الاؤنس کی بحالی ،نجی پریکٹس کی اجازت اور دیگر مطالبات حل کریں ،انہوں نے کہا کہ آج 18 اپریل کو پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے ،جس میں صوبے کے تمام نرسز ایسوسی ایشن شرکت کرینگے ،اگر ہمارے مطالبات پھر بھی حل نہ ہوئے تو اس کے بعد بنی گالا میں دھرنا دینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے