مٹہ ،فوڈ انسپکٹر کا چھاپہ متعدد دکاندار چالان
مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) فوڈ انسپکٹر کا مٹہ بازار پر چھاپہ درجنوں دوکانداروں کو بروقت چالان کرکے کاروائی کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فوڈ انسپکٹر ریاض احمد نے مٹہ بازار پر چھاپہ مارکر خود ساختہ قیمتوں زائد العیاد اشیاء صفائی نہ کرنے اور روٹی کی وزن کم رکھنے پر درجنوں دوکانداروں کی خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان کی اور دیگر بہت سے دوکانداروں کو سختی سے وارننگ دی اس موقع پر مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر جنرل سیکرٹری عثمان غنی اور دیگر بھی ہمراہ تھے