کیپٹل سٹی پولیس ،بہتر کارکردگی پر افسروں اور اہلکاروں کو انعامات

کیپٹل سٹی پولیس ،بہتر کارکردگی پر افسروں اور اہلکاروں کو انعامات

پشاور ( کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بہادری اور بہترین کارکردگی پر تھانہ تہکال پولیس کے افسران ، اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی دفتر میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والے پولیس افسران ایس ایچ او تہکا ل محمد کامران خان پولیس اہلکار، عالم زیب نمبر70 ، امنت بااللہ نمبر6009 ، غلام محمدنمبر 5058 ،وصال نمبر4097 کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسران اور جوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی کارکر دگی میں مزید بہتری لائیں اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے