کنڈ پارک ،دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش مل گئی
صوابی ( بیورورپورٹ )گزشتہ روز کنڈ پارک کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان نورجمیل کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے رہائشی نورجمیل اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے کنڈ پارک صوابی آئے تھے ، اس دوران وہ اپنی بہن مسماۃ(ن) اوربھانجی مسماۃ (ث) کے ہمراہ تفریح کیلئے دریا کے کنارے اُترے تھے کہ اس دوران بھانجی مسماۃ (ث)پانی میں اُتر ی اور ان کی پاؤں پھسل گئی ،جس کو بچانے کیلئے بہن بھائی بھی پانی میں کود پڑے وہ بھی موجوں کی نذر ہوگئے ، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بھانجی مسماۃ(ث)اور خالہ (ن)کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ بھائی نورجمیل کی نعش کی تلاش جاری تھی ، جس کو منگل کی صبح ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا ،27 سالہ نورجمیل ایک عرصہ سے دبئی میں ٹیکسی چلاتا تھا اور چالیس دن کیلئے چھٹی پر گھر آیا تھا ،نورجمیل کی شادی تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی ،نورجمیل واپسی سے قبل بچوں کو سیر و تفریح کیلئے کنڈپارک لے جانا چاہتا تھا ۔