شبقدر ،جرگہ کی کوششیں بارآور ،دیرینہ دشمنی ختم

شبقدر ،جرگہ کی کوششیں بارآور ،دیرینہ دشمنی ختم

شبقدر (نمائند ہ پاکستان )شبقدر صدر گڑھی میں دو خاندان کے درمیان سالوں کی دشمنی مقامی جرگے کی کوششوں ختم ہوگئی ۔ فریقین نے دشمنی ختم کرکے ائندہ کیلئے بھائیوں سے رہنے کا عہد کیا ۔ شبقدر صدر گڑھی میں مقامی جرگہ مشران حاجی حواص خان ، حاجی رحمت شاہ ، کفایت شاہ ، محمد اقبال اور لاؤس خان سمیت دیگر مشران نے فریق اول گل منیر ، بخت منیر ، سیراج منیر ،عمر حیات اور فریق دوم اسد اللہ ، ثناء اللہ ، آصف اللہ اور آیاز خان کے درمیان دس سالوں سے دشمنی کو مقامی جرگے کی کوشیشوں سے ختم کر دی ہیں ۔ اس سلسلے میں منعقدہ جرگے سے مقامی علماء اور مشران جرگہ نے کہا کہ فریقین کے مابین معمولی تکرار پر دشمنی شروع ہوئی تھی جس میں ایک شخص جاں بحق بھی ہو گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں کے مابین صلح صفائی نہ صرف دنیا میں آمن و خوشھالی کی ضمانت ہیں بلکہ اپنے آنے والے نسلوں کو خوشھالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہیں ۔ اس موقع پر فریقین نے ایک دوسرے کو گلے ملکر ائندہ کیلئے بھائیوں جیسے رہنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر علاقہ عوام نے فریقین کے مابین صلح پر خوشی کا ظہار کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے