شیر گڑھ میں عوامی ورکر پارٹی کی حکومتی فیصلوں کیخلاف احتجاجی ریلی

شیر گڑھ میں عوامی ورکر پارٹی کی حکومتی فیصلوں کیخلاف احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ(نامہ نگار) صوبائی حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف عوامی ورکر پارٹی ضلع مردان کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت مرکزی صدر فانوس گجر،صوبائی صدر شہاب الدین خٹک،ضلعی صدر کفایت اللہ ایڈوکیٹ اور حسن حساس کر رہے تھے جس میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ خواتین اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی ریلوے سٹیشن سے شروع ہوکر کالج چوک پہنچ گیا جہاں ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پرٹیننسی ایکٹ اور فارسٹ ایکٹ ختم کرو،تمباکو کو فصل کا درجہ دی جائے اور گنے کی قیمت میں اضافہ کیا جائے کے نعرے درج تھے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکر پارٹی کے مرکزی صدر فانوس گجر،صوبائی صدرشہاب الدین خٹک اور ضلعی صدر کفایت اللہ ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیننسی ایکٹ اور فارسٹ ایکٹ جو عوام کے بیدخلیوں کا ایکٹ ہے فی الفو ر ختم کیا جائے ،تمباکو فصل کا درجہ دیا جائے،گنے کی قیمت میں اضافہ کیا جائے،کھاد اور تخم کے قیمتوں کو کم کیا جائے مزدور وں اور محنت کشوں کا معاشی قتل بند کرکے معاوضوں میں اضافہ کیا جائے اور بے روز گار نوجوانوں کو روز گار دیا جائے انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر ایک مہینے کے اندر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توعوامی ورکر پارٹی صوبائی اسمبلی کے سامنے تاریخی دھرنا دیا جائیگا جو مطالبات کے منظوری تک جاری رہے گا