سوات ،سائنس میلہ سے طلباء میں ٹیلنٹ اجاگر ہوگا ،ظہیر الاسلام

سوات ،سائنس میلہ سے طلباء میں ٹیلنٹ اجاگر ہوگا ،ظہیر الاسلام

سوات (بیورو رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ سوات سائنس میلے کا انعقاد یہاں کے بچے اور بچیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔تاکہ یہ بڑے ہو کر سائنسدان بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔دو روزہ سوات سائنس میلہ کے تقریب کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 21ویں صدی سائنس کا دور ہے اور سائنس کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتی اسلئے سوات کے سکولوں کے بچے اور بچیوں کیلئے دو روزہ سائنس میلے کا انعقاد کر کے ان کے ٹیلنٹ کو اُجاگر کیا جا رہا ہے۔اور آج ان بچیوں نے جو ماڈل بنا رکھے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوات کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔اور وہ دیگر شعبوں کی طرح سائنس میں بھی ملک کے دیگرحصوں کے طلباء سے پیچھے نہیں ہے۔اور اگر بچوں کا جزبہ جاری رہے تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ بچے مستقبل میں بڑے سائنسدان بن کر ملک و قوم کی خدمت کرینگے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی اختر حیات اور ڈی سی سوات شاہد محمود موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے