مردان میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام مشتعل

مردان میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام مشتعل

مردان ( بیورورپورٹ) شہر اور گردونواح میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ کے خلاف اے این پی ضلع مردان نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت پارٹی کے ضلعی صدر اور ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے کی سینکڑوں مظاہرین نے باچاخان چوک میں جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور پلے کارڈ اٹھاکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا منگل کے روز مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکنوں نے اے این پی کے ضلعی صدر او رضلع ناظم حمایت اللہ مایار کی قیادت میں باچاخان چوک کو بلاک کئے رکھا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حمایت اللہ مایار ،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان سمیت دیگر مقررین نے کہاکہ خیبرپختون خوا میں سستی اور سب سے زیادہ بجلی کی پیدوار ہے اس کے باوجود سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے حکومت نے غیر اعلانیہ اور ناروالوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو ہر یونین کونسل کے سطح پر مظاہرے کئے جائیں گے اور واپڈا دفاتر کو زبردستی بند کردیں گے انہوں نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی اورکہاکہ 350ڈیموں کے دعوے صرف زبانی نکلے اور پانچ سال میں مرکزی حکومت سے بجلی کے اہم مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے