نجی سکول کی فیسوں میں اضافہ پر پرنسپل کو توہین عدالت کا نوٹس

نجی سکول کی فیسوں میں اضافہ پر پرنسپل کو توہین عدالت کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس روح الامین پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے پرنجی سکول کے پرنسپل اوراکاؤنٹ منیجر کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز علی اقبال قزلباش کی جانب سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر جاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارکابیٹا حسین علی قزلباش نجی ہائی سکول میں زیرتعلیم ہے اورپشاورہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے سالانہ فیسوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیاہے اس کے باوجود سکول انتظامیہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کررہی ہے اورفیسوں میں کئی گنااضافہ کیاگیاہے جبکہ عدالتی احکامات کے مطابق سالانہ تین فیصد سے زائد اضافہ نہیں کیاجاسکتاجبکہ سکول انتظامیہ بچے کو ایک ماہ سے زائد کاعرصہ ہوگیاہے سکول میں بھی نہیں چھوڑرہی ہے فاضل بنچ نے سکول کے پرنسپل اور منیجراکاؤنٹ کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کردیا۔