نوشہرہ ،آل کلرکس ایسوسی ایشن آج مظاہرہ او ر دھرنے میں شرکت کرے گی

نوشہرہ ،آل کلرکس ایسوسی ایشن آج مظاہرہ او ر دھرنے میں شرکت کرے گی

نوشہرہ(بیورورپورٹ)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نوشہرہ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں منعقدہ احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کا مظاہرہ کرے گی حکومت کلرک برادری کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اس سلسلے میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کا ایک اجلاس زیرصدارت غلام سرور منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئرنائب صدر عبدالعزیز، فیض الرحمن، میربشر، جان مامد، ظاہر مامد سمیت دیگر کلرکوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور نے کہاکہ 18 اپریل کو ایپکا کے مرکزی قائدین کی جانب سے مطالبات کے حل کیلئے منعقدہ دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں کلرکس کے دوگروپس کا انضمام انتہائی ضروری ہوگیا ہے اور اختلافات ختم کرنا وقت کا تقاضا ہے اس لئے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی میں غلام سرور کریں گے جبکہ ان کے ساتھ ممبران شاہد علی،فیض الرحمن، جان محمد، میربشر اور عبدالعزیز ہوں گے تاکہ اختلافات ختم ہوسکے اور دونوں گروپس کلرکس برادری کیلئے مل کر جدوجہد کرسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے