شبقدر میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج

شبقدر میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج

شبقدر (نمائندہ پاکستان)شبقدر بازار میں بجلی کے نارواء لوڈشڈنگ نے کاربار زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر 15سے 18 گھنٹے کی لوڈشڈنگ نے تاجروں کو پریشان کرکے مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ ان خیالت کا ظہار معروف تاجر رہنماء حاجی گلاب شاہ نے اپنے ایک پریس کانفرنس میں کی ۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر بازار میں واپڈا کو ریکارڈ ریکوری کے باوجود مقامی واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے لوڈ شڈنگ کا طویل دورانیہ شروع کیا گیا ہیں ۔ جس سے بازار کی تاجر برادری روزانہ کی بنیاد پر حسارے کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی واپڈا اہلکار بازار میں سیڈول سے کئی گنا زیادہ لوڈشڈنگ کر رہے ہیں جس سے بازار میں لکاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں ۔ انہوں چیف پیسکو سے مطالبہ کیا کہ بازار کے کمر شل بجلی کے باوجود ریکارڈ ادائیگی کی جا رہی ہیں جس پر پیسکو کے قوائد کے مطابق بازار میں صرف چار گھنٹے لوڈشڈنگ کا شڈول جاری ہوا ہے لیکن شبقدر گریڈ سٹیشن سے بازار میں 15سے 18گھنٹے کی لوڈشڈنگ کرائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بازار کو شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی بازار صارفین کا بنیادی حق ہے لیکن محکمہ واپڈا بازار میں سارفین کو بجلی چوری پر اکسا رہے ہیں ۔ انہوں نے بازار بجلی فیڈر پر واپدا اہلکاروں کی من مانی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بازار میں شیڈول کے مطابق کی سپلائی کو یقینی بنائی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے