امن جرگہ کے شانہ بشانہ سماجی برائیوں کیخلاف لڑینگے ،اقبال ہوتی

امن جرگہ کے شانہ بشانہ سماجی برائیوں کیخلاف لڑینگے ،اقبال ہوتی

مردان (بیورورپورٹ)امن جرگہ کا ایک اہم اجلاس مردان بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر اقبال خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں پشاور مردان ، تخت بھائی ، تنگی اور ملاکنڈ بار ایسو سی ایشن کے عہد یداروں اور وکلاء صوبے کے مختلف تا جر تنظیموں ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ایسو سی ایشن سماجی تنظیموں ، سیاسی راہنماؤں اور کار کنوں نے بھر پور شر کت کی ۔ اجلاس سے اقبال خان ہوتی ایڈوکیٹ ، حاجی ابراہیم خان تنگی ، قمر زمان خان ایڈوکیٹ ، نور بادشاہ خان ایڈوکیٹ ، مختیار باچہ ایڈوکیٹ ، ارشد منان یوسفزئی نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر رحیم ذادہ باچہ اور مجیب الرحمن بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امن جرگہ معا شرہ میں سماجی برائیوں اور دیگر مسائل کے حل کے لیے جہاد کر رہا ہے اور خاص کر اغوا برائے تا وان ، پرائیوٹ سودی کاروبار ( انڈر پلے) اور منشیات کے خلاف امن جرگہ کی جدو جہد سے سارا ملک واقف ہے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امن جرگہ کے شانہ بشانہ ہر قسم کے سماجی برائیوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف لڑیں گے ۔ ایک قرر داد کے ذریعے 11مارچ کو با جوڑو کو رونہ تمبو لک مردان میں چھ سالہ غریب کمسن حارث کے بہیمانہ قتل اور اس کے ساتھ جنسی در ندگی کر کے اس کی لاش کو بوری میں بند کر کے پھینکنے کی شدید مذمت کی گئی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اس کیس کی سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ اس کے قاتل کو گرفتار کر کے قرار وا قعی سزا دی جا سکے ۔ دوسری قرارداد میں آئی جی پی سے تخت بھائی کے اے ایس پی عثمان ٹیپو کے بر طرفی کا مطا لبہ کیا گیا کیونکہ عثمان ٹیپو اپنے اختیار ات کا نا جائز استعمال کر تے ہوئے امن جرگہ کے چیئر مین سید کمال شاہ باچہ کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کر کے نہ صرف محکمہ پولیس کو بد نام کیا بلکہ ایک بڑے سماجی تنظیم جو سماج دشمن عناصر کے خلاف بر سرپیکار کو بد نام کرنے کی نا کام کو شش کی جو کہ سماج دشمن عناصر کو مضبوط کرنے کی ایک کو شش تھی ۔ قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اگر حارث کے قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا اور عثمان ٹیپو کے خلاف محکمانہ کارروائی نہ کی گئی تو امن جرگہ صوبائی سطح پر تحریک چلائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے