آصف زرداری کا دیر بالا آمد پر پر تباک استقبال کیا جائیگا ،پی پی دیر بالا

آصف زرداری کا دیر بالا آمد پر پر تباک استقبال کیا جائیگا ،پی پی دیر بالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واڑی( نمائندہ پاکستان) پیپلز پارٹی دیر بالا کے رہنماؤں نے پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا متوقع دورہ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اصف علی زرداری کا دیر آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائیگا گزشتہ روز دیر پریس کلب میں میٹ دی پریس پرگرام سے اظہار خیال میں سابق ایم پی اے محمد انور خان ایڈوکیٹ،رشید ایڈوکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جاوید اختر ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری سید جہانگیر جان ایڈوکیٹ ،سابق صدر جاوید روغانی ایڈوکیٹ،سابق ناظم مختیار اللہ خان و دیگر نے کہا کہ آصف علی زرداری کا دورہ دیر بالا اور پیپلز پارٹی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اور ہم دورے کی شدت سے منتظر ہیں لیکن ضلعی قیادت نے انہیں شریک چئیرمین کے دورہ سے بے خبر رکھا ہے جس سے دیرینہ اور بانی اراکین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی اراکین اور نظریاتی کارکنان نے پارٹی کے لئے بیش بہا قربانیاں دئے ہیں اور ان قربانیوں کے بدولت پیپلز پارٹی دیر میں ایک قوت ہے اور آئندہ انتخابات میں شریک چئیرمین کو دیر سے کامیابی کا تحفہ دینگے انہوں نے مرکزی اور صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا کہ انکے لئے شریک چئیرمین سے وقت لیا جائے تاکہ وہ پارٹی صورتحال سے شریک چئیرمین کو باخبر اور انہیں مثبت تجاویز دیں