نوشہرہ میں دو مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

نوشہرہ میں دو مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ میں دو مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایل آرایچ پشاور منتقل کردئیے جبکہ بچے معجزانہ طورپر بال بال بچ گئے واقعات کے مطابق پہلا واقعہ رسالپور کے مقام پر گیس سلنڈر کے پھٹنے سے پیش آیا جس میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جبکہ دوسرا واقعہ پیرسباق میں مکان کی چھت گرنے سے پیش آیا پیرسباق کے رہائشی گوہر کی مکان کی چھت گزشتہ رات کی شدید بارش سے بوسیدہ ہوگئی تھی جو منگل کے روز علی الصبح اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں گوہر کی زوجہ ملبے تلے دھب کر شدید زخمی ہوگئی ریسکیو 1122 نے دونوں واقعات میں امدادی کاروائیوں کے دوران زخمی خاتون کو ملبے سے نکال کر اور آگ سے جھلسنے والے شخص کو مقامی ہسپتال پہنچا دئیے جسے بعدازاں تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے پشاور ایل آرایچ منتقل کردئیے۔

Back to

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے