اسفندیارشلمانی پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشں کے ضلعی صدر منتخب
مردان(بیورورپورٹ)اسفندیارشلمانی پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشں کے ضلعی صدر اور ذیشان خان جنرل سیکرٹری چنے لئے گئے۔پیپلز ایس ایف مردان ڈویژن کے صدر فراز خان کے طرف سے جاری نوٹیفکیثن کے مردان ضلع میں تنظیمی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈویژنل صدر فراز خان منعقد ہوا ۔اس موقع پر پیپلز ایس ایف کے دیگر سینئر رہنماء بھی موجود تھے۔پیلپز سٹوڈنٹس فیڈریشن مردان ڈویژن کے صدر فراز خان نے پیپلز ایس ایف ضلع مردان کے لئے باقاعدہ تنظیم نو کا اعلان کردیا جس کے مطابق اسفندیار شلمانی صدر،سید ہدایت علی باچہ سینئر نائب صدر، جنرل سیکرٹری ذیشان خا ن،پریس سیکرٹری عاصم خان ،نائب صدر اول ارسلان تاج،نائب صدر دوم رحمدل،نائب صدر سوم نغمان خان ،نائب صدر چہارم عبدالرزاق شامل ہیں۔آخر میں پیپلز ایس ایف کے سینئر اورڈویژنل عہدیداروں نے نو منتخب ضلعی کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور مختر مہ بے نظیر بھٹو شہید کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں گے اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔