مہمند ایجنسی، پولیٹیکل تحصیلدار کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور غلنئی بازار کا اچانک دورہ

مہمند ایجنسی، پولیٹیکل تحصیلدار کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور غلنئی بازار کا ...

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، پولیٹیکل تحصیلدار کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور غلنئی بازار کا اچانک دورہ۔ دورے کے موقع مختلف میڈیکل سٹورز مالکان کو زیاد المعیاد ادویات ادویات رکھنے پر گرفتار کر لیے۔ صفائی کی ناقص انتظامات پر ہوٹل مالکان کو تنبیہہ دی۔ دکانداروں کو نرخنامے اویزاں کرنے کی ہدایات۔ بازار میں غلط پارکنگ پر تین فلائنگ کوچ تحویل میں لے لیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل تحصیلدار حلیمزئی نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمد واصف سعید کے خصوصی ہدایات پر غلنئی ہسپتال پر چھاپہ مارکر غیر حاضر ملازمین کے انکوائری کا حکم دیا ۔ جبکہ بعد میں غلنئی بازار میں لیویز فورس کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر متعدد میڈیکل سٹورز مالکان کو زیاد المعیاد ادویات رکھنے پر گرفتار کر کے غلنئی حوالات میں بند کر دیئے۔ اور دکانداروں کو تنبیہہ دی کہ وہ آئندہ اپنے دکانوں کے سامنے نرخنامے اویزاں کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ اس موقع پر بازار کے مختلف ہوٹلوں کی صفائی چیک کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ جبکہ غلنئی بازار میں غلط پارکنگ پر تین فلائنگ کوچ تحویل میں لے لیئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے