ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے درجہ چہارم ملازمین کے چارسالہ انتخابات مکمل

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے درجہ چہارم ملازمین کے چارسالہ انتخابات ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے درجہ چہارم ملازمین کے چارسالہ انتخابات مکمل ہوگئے حضرت حسین منصورگروپ نے دوسری بارمیدان مارکر بھاری اکثریت سے صدرمنتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے درجہ چہارم ملازمین کے سالانہ انتخابات گرشتہ روزمنعقد ہوئے جس میں کل 178ملازمین نے اپناووٹ استعمال کیانتائج کے مطابق حضرت حسین منصورپینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے کل 113ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل زاہدحسین گروپ نے صرف 57ووٹ حاصل کرلی دریں اثناء نومنتخب صدر حضرت حسین منصورنے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی کلاس فورملازمین کودرپیش مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کوشش کی ہے اورائندہ کیلئے بھی ان کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین نے ہمارے پینل پرجواعتماد کااظہارکیاہے ہم ان کے اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچائیں گے اوران کادل کی اتھاہ گہرایوں سے شکریہ اداکرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے